ڈیشنگ ایجنٹ مظہر کلیم ایم۔اے کی لکھی گئی ایکشن سے بھرپور عمران سیریز ہے۔
پس منظر: ایک یہودی تنظیم فلسطینی لیڈر کو اغوا کر لیتی ہے۔ جسے اس یہودی تنظیم سے بازیاب کرانے کے لیے پاکیشیاء سیکریٹ سروس حرکت میں آجاتی ہے اور فلسطینی لیڈر کی بازیابی کا مشن ڈیشنگ ایجنٹ تنویر کو دیا جاتا ہے۔ اور جب تنویر ایکشن میں آتا ہے تو ہر طرف لاشیں بکھرتی چلی جاتی ہیں۔ پے در پے ایکشن اور ہیلی کاپٹروں اور گاڑیوں کی خوفناک تباہی کے ساتھ تنویر آگے بڑھا چلا جاتا ہے۔
پھر وہ وقت بھی آتا ہے جب تنویر جان کی بازی لگا کر اپنے رقیب عمران اور اسکے ساتھیوں کو موت کے منہ سے باہر نکالتا ہے لیکن خود موت کی اندھیری کھائیوں میں کھو جاتا ہے۔
کیا تنویر اپنے مشن میں کامیاب ہوتا ہے یا پھر۔۔۔۔،
یہ سب جاننے کے لیے پڑھتے رہیے اس ایکشن سے بھرپور جاسوسی ناول کو۔

No comments:
Post a Comment