پس منظر: ٹاپ پرائز دنیا کا سب سے بڑا پرائز تھا جو سائنس، ادب اور طب میں اپنا لوہا منوانے والوں کو دیا جاتا تھا۔ اس بار یہ پرائز پاکیشیائی سائنسدان کو دیا جانا تھا لیکن پرائز ملنے سے پہلے ہی انکے خلاف سازشیں شروع ہوجاتی ہیں۔ ویسٹرن کارمن کی ایک ایجنسی کا چیف اس پرائز کو اپنے ملک کے لیے حاصل کرنا چاہتا ہے۔ جب عمران کو ان سازشوں کی بھنک لگتی ہے تو وہ بھی میدان میں کود پڑتا ہے جبکہ بلیک تھنڈر کا سابقہ ایجنٹ ٹرومین بھی عمران کے ساتھی کے طور پر مشن میں شامل ہوجاتا ہے۔
ویسٹرن کارمن کی ایجنسی کا چیف کرسٹائن بہت ہی ظالم اور درندہ صفت انسان ہوتا ہے۔ جب وہ عمران، ٹرومین اور انکے ساتھیوں کے خلاف ایکشن میں آتا ہے تو عمران اور اسکے ساتھیوں کے چاروں ظرف موت کے سائے منڈلانے لگتے ہیں۔ اب اس مشن میں کون کامیاب ہوتا ہے عمران اور اسکے ساتھی یا کرسٹائن۔ کیا پرائز اسکے اصل حقدار کو ملتا ہے یا اسے کوئی اور اڑا لے جاتا ہے یہ سب جاننے کے لیے ناول کو پورا پڑھیں۔

No comments:
Post a Comment